۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
رہبر انقلاب اسلامی

حوزہ/ قرآنی ریسرچ انسٹچیوٹ کشمیر کے مدیر اعلی نے اپنے ایک ٹویٹ میں چارلی ہیبڈو اخبار کے رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ مدظلہ العالی کی توہین پر اس اقدام کی مذمت کی اخبار نے عالمی سطح پر ایک مسابقہ منعقد کرایا جس میں رہبر انقلاب کے کاٹون بنانے اور ان کی شخصیت کو غلط انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام آغا سید عابد حسین حسینی قرآنی ریسرچ انسٹچیوٹ کشمیر کے مدیر اعلی نے اپنے ایک ٹویٹ میں چارلی ہیبڈو اخبار کے رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ مدظلہ العالی کی توہین پر اس اقدام کی مذمت کی اخبار نے عالمی سطح پر ایک مسابقہ منعقد کرایا جس میں رہبر انقلاب کے کاٹون بنانے اور ان کی شخصیت کو غلط انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

آغا صاحب نے کہا کہ اصل میں اس اقدام سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ آج پوری عالم میں جوانوں اور نوجوانوں کی توجہ رہبر معظم انقلاب کے اور مرکوز ہے اور عالمی سطح پر لوگ انکی شخصیت کے گرویدہ اور عاشق بن رہے ہیں اس اثر کو کم کرنے کے لئے یہ نام نھاد اخبار ایسی بے شرمانہ حرکت کر رہا ہے۔

اس اخبار نے پہلے بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جسارت کرکے مسلمانوں کے دل مجروح کئے تھے اور ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی تھی جس پر پوری دنیا میں بالعموم اور وادی کشمیر میں بالخصوص مسلمانوں نے اپنے مذمتی قرار دادیں پاس کی اور اس بے غیرت اقدام پر احتجاج کیا۔ اگر اس اخبار کے ذمہ داران رھبر معظم کے بارے میں کئے گئی اس اقدام کی معافی نہیں مانگے گے تو لوگ سڑکوں پر آکر ان کے خلاف صدای احتجاج بلند کریں گے۔

آغا صاحب نے سوشل میڈیا پر فعال تمام جوانوں سے گزارش کی ہے کہ اس فرصت کو غنیمت جان کر ہمیں پورے سوشل میڈیا پر رھبر معظم کے تئیں اپنے اظہار محبت سے طوفان برپا کرنا چاہئے اور اپنی ٹائم لائن پر رھبر کے فوٹوں، ویڈیو کلپ، خطبات وغیرہ کو وائرل کرنا چاہئے آغا صاحب نے خود رھبر معظم انقلاب کی پنسل سے بنائی گئی تصویر کے ساتھ اپنی تصویر لگاکر اس اخبار کے مذموم اقدام کا عملی جواب دیا ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .